سلو بھائی کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا باکس آفس پر راج برقرار

بدھ 17 جنوری 2018 13:41

سلو بھائی کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا باکس آفس پر راج برقرار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نہ صرف سال دوہزار سترہ کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے بلکہ اس سے دبنگ خان بھی تین سو کروڑ کلب میں مسلسل تیسری مرتبہ جگہ بنانے والے پہلے خان بنے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ایسا لگتا ہے کہ سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا باکس آفس پر تاحال کامیابی کا سفر نہیں رکا ہے اور اب یہ فلم تین سو ستائیس کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹائیگر زندہ ہے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بنائی ہے اور فلم میں خطرناک ترین اسٹنٹ سرانجام دیئے گئے ہیں۔ اسٹنٹ کیلئے فلم میں ہالی وڈ سے ٹام اسٹرتھر کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے بھی سلو بھائی کی فلم بجرنگی بھائی جان، سلطان، اور ٹائیگر زندہ ہے تین سو کروڑ کے کلب میں جگہ بناچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :