ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو ۔۔۔ نہیں تو ہو گا اب دمادم مست قلندر

مال روڈ پر احتجاجی جلسے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش پر نیا ترانہ منظر عام پر آگیا

بدھ 17 جنوری 2018 13:21

ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو ۔۔۔ نہیں تو ہو گا اب دمادم مست قلندر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش پر نیا ترانہ منظر عام پر آگیا ۔

(جاری ہے)

نیا ترانہ ڈی ولی سنز اور شاعر قیصر ندیم گڈو نے تیار کیا ہے جس میں ماڈل ٹائون شہداء اور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے ۔ ترانے کے بول ’’سر پہ کفن باندھے میدان میں نکلے ہیں ، قاتل کے ایوانوں کو ہم ڈھانے نکلے ہیں ۔ ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو ، نہیں تو ہو گا اب دمادم مست قلندر ۔۔۔قصور کی زینب کا قصور تو بتلائو، قاتل جو اسکا ہے سولی پہ لٹکائو ‘‘ہیں ۔

متعلقہ عنوان :