Live Updates

کسی کا گھر توڑنا گناہ ہے اور میں یہ کبھی نہیں کر سکتا۔ عمران خان کا نوازشریف کو منہ توڑ جواب

چیلنج کرتا ہوں کوئی آ کر الزام لگا دے کہ میں نے کبھی کسی کا گھر توڑنے کی کوشش کی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 12:54

کسی کا گھر توڑنا گناہ ہے اور میں یہ کبھی نہیں کر سکتا۔ عمران خان کا نوازشریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو کسی کی تھالی میں چھید کا بڑا فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا گھر توڑنا ایک بہت بڑا گناہ ہے اور جس شخص کو اپنی آخرت کی فکر اور خوف خُدا ہو وہ کبھی یہ نہیں کر سکتا۔ میں نے آج تک کسی کا گھر توڑنے والے کو خوش نہیں دیکھا۔

جس نے کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بنانے کی کوشش کی ،اس پر ہمیشہ اللہ کا عذاب آیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں بھی ایسے کئی لوگ تھے لیکن ان میں سے کوئی خوش نہیں رہا۔ دوسروں کی تکلیف پر اپنی خوشی بنانے سے اللہ کا عذاب آتا ہے ۔ میری زندگی کا تجربہ یہی ہے ۔ جو بھی یہ بات کرتے ہیں ان کو معلوم نہیں ہے کہ بشریٰ بی بی کس طرح کی خاتون ہیں اور وہ اللہ کے کتنا قریب ہیں۔ میری صرف دس سال شادی رہی ہے میں نے کبھی کسی کا گھر نہیں توڑا ، عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کبھی کوئی مجھ پر یہ الزام لگا دے کہ میں نے کسی کا گھرتوڑا ہو یا توڑنے کی کوشش کی ہو۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات