خادم اعلی پنجاب نے پرنسل سٹاف آفسر کو احتجاج مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

بدھ 17 جنوری 2018 12:49

خادم اعلی پنجاب نے پرنسل سٹاف آفسر کو احتجاج مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :خادم اعلی پنجاب شہباز شریف اپنے پرنسل سٹاف آفسر کو احتجاج مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لمحہ با لمحہ مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کو ایوان وزیراعلی سے مانیٹر کریں گے اور اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو اگاہ رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری برائے وزیراعلی کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق عطا اللہ تارڑ جو وزیراعلی کے ساتھ پرسنل سٹاف افسر کو رڈنیشن ہیں کو فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری مانیٹرنگ اینڈ اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق عطااللہ تارڑ سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے ہیں اور آ ٹھ سال سے وزیراعلی پنجاب کے ساتھ منسلک ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یہ اگلے جنرل الیکشن تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج ،دھرنے ،ریلیوں اور سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے اور ان کو ہینڈل کریں گے اور اس کی رپورٹ وزیراعلی کو دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :