وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی طور پر قصور روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 12:49

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی طور پر قصور روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی طور پر قصور روانہ ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی طور پر قصور روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قصور پہنچ کر وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس حکام اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔قصور میں شہباز شریف کو زینب قتل کیس میں ہوئی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد شہباز شریف ڈی پی او آفس میں میڈیا ٹاک کریں گے۔ ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب قصور میں زینب کے والد سے بھی ملاقات کریں گے۔