اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے اشتہاری قرار دئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کرنے کی درخواست خارج کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 12:48

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے اشتہاری قرار دئے جانے کے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت لندن میں موجود ہیں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔مسلسل غیر حاضری پر ان کو اشتہاری ملزم بھی قرار دیا جا چکا ہے۔اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا تا ہم اسلام آبار ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی یہ  درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے وکلا نے درخواست کے ساتھ نئی میڈیکل رپورٹ کی کاپی بھی لگا ئی۔جس کے مطابق اسحاق ڈار دائیں ابازو میں تکلیف محسوس کر ہے ہیں۔جب کہ ان کی گردن میں بھی تکلیف ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسحاق ڈار 11 جنوری کو طبی معائنے کے لیے لندن اسپائنل سینٹر آئے وہاں پر ان کو درد میں کمی کی دوائیں بھی تجویز کی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار 6 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کے لیے آئیں۔اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اسحاق ڈار طویل سفر اور جسمانی مشقت کے کاموں سے گریز کریں۔