اسلام آباد میں جلسے جلسوسوں اور لاﺅڈ اسپیکر پر تقاریر پر پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 12:32

اسلام آباد میں جلسے جلسوسوں اور لاﺅڈ اسپیکر پر تقاریر پر پابندی عائد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء):لاہور کی معروف شا ہراہ مال روڈ پر آج پاکستان عوامی تحریک احتجاجی جلسہ کرے گی جس میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کے دھرنے پر ممکنہ رد عمل کے تحت وفاقی دارالحکومت میں لاﺅڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں لاﺅڈ اسپیکر پر تقاریر، ساﺅنڈ سسٹم ، جلسے اور جلوسوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندئی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ تک کے لیے ہو گا۔