شوہر کی حادثاتی موت کے بعد اگلے کچھ گھنٹوں میں بیوی نے بھی اپنی جان لے لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 12:31

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) شوہر کے مرنے کے بعد اگلے ساٹھ گھنٹوں میں بیوی نے بھی خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک عورت نے اپنے شوہر کی موت کے بعد خود بھی خود کشی کر لی۔آنند سوریکھا کی موت ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی۔

(جاری ہے)

شوہر کی موت کے بعد اس کی بیوی سویدا نے بھی خود کشی کر کے خود کو مار ڈالا۔باپ کی موت کے بعد سوایدا نے اپنے بچوں کو سکول بھیج دیا تا کہ انھیں اس خبر سے متعلق علم نہ ہو سکے تا ہم اس کے کچھ گھنٹے بعد ہی سویدا نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔