نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں‘

قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز نہیں ‘ ہسپتال میں 100 سے زائد قابل استعمال وینٹی لیٹرز موجود ہیں ، ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا پمز ہسپتال میں میڈیکل وارڈ 4کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 12:47

نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں‘ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز ہسپتال میں وینٹیلیرز نہیں ہیں‘ پمز میں ایک سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں جو قابل استعمال ہیں ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں۔

بدھ کو وزیر مملکت کیڈ نے پمز ہسپتال میں میڈیکل وارڈ 4کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں فورینزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں ان دو وارڈز کا افتتاح ایک تاریخی قدم ہے۔ پورے خطے میں پمز ہسپتال کی سروسز کا کوئی نعم البدل نہیں۔

پمز ہسپتال میں صرف اسلام آباد نہیں بہت سے دوسرے شہروں سے مریض آتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز میں وینٹی لیٹرز نہیں ہیں پمز میں ایک سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں جو قابل استعمال ہیں ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں۔ نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ کا منشور نہیں۔