اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ بڑی تاجر تنظیموں کی بھی لاہور تحریک میں شمولیت کا اعلان

بدھ 17 جنوری 2018 12:30

اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ بڑی تاجر تنظیموں کی بھی لاہور تحریک میں شمولیت ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :پاکستان عوامی تحریک اور اسکی اتحادی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج پر تاجر برادری بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آج لاہور مال روڈ پر ہونے والے دھرنے میں کئی بڑی تاجر تنظیمیں بھی اس میں شریک ہو رہی ہیں جو حکومت کی پالیسی سے سخت نالاں ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی عوامی تحریک کی جانب سے تاجر برادری کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا اس میٹنگ میں انجم بٹ ،شاہد نزید ،میاں محمد علی ،زبیر انصاری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنماؤں کی جانب سے انکار بھی کیا گیا کہ ہم حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کر سکتے ۔تاجر برادری کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی گئیں ہیں جس میں آج دھرنے میں شرکت کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :