مال روڈ کا احتجاج اگر دھرنے میں تبدیل نہ ہوا تو حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں لہٰذا میرا خیال ہے کہ اب یہ ریلیوں کا موسم ہے، سیدھی سے بات ہے میں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی سے پہلے کہاتھا کہ اب طاہر القادری دھرنا نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دھرنا نہیں ہوتا تو غالباً تحریکیں چلیں گی ، جلسے ہوں گے ، لیکن جلسے اور تحریکوں کے نتیجے میں مجھے حکومت کے لیے کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔ ان کو پریشانی تب ہو گی جب دھرنا ہو گا اور وہ دھرنا ہی فیصلہ کن نہیں ہوگا، حکومت کے لیے تب ہی کرائسز ہو گا اگر سٹ ڈاﺅن اور لاک ڈاﺅن والا دھرنا ہو۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :