حملہ آور نے مسلم لڑکی کا حجاب تا ر تار کر ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 12:01

کینیڈا (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) کینیڈا میں حملہ آور نے مسلم لڑکی کا حجاب پھاڑ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک حملہ آور نے 11سالہ لڑکی کا حجاب تا ر تار کر دیا۔11سالہ خولہ نعمان اپنے بھائی کے ساتھ اسکول جا رہی تھی کہ پیچھے سے ایک حملہ آور آیا اور اور لڑکی کا حجاب قینچی سے کاٹ ڈالا۔جس پر لڑکی گھبرا گئی ۔

(جاری ہے)

اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ہمیں شدید دھچکا پہنچا ہے جب کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹورڈو کا کہنا ہے کہ مجھے یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور میں اس مسلم لڑکی کو بتانا چاہتا ہوں کہ کینڈایسا ملک بلکل نہیں ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔جب کہ مسلمانوں کی سخت سیکیورٹی کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔