مقامی ہوٹل میں شیڈول برائیڈ ل شو احتجاجی جلسے کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا

بدھ 17 جنوری 2018 11:53

مقامی ہوٹل میں شیڈول برائیڈ ل شو احتجاجی جلسے کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) مقامی ہوٹل میں شیڈول برائیڈ ل شو مال روڈ پر احتجاجی جلسے کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلم سیماب کا میگا برائیڈل فیشن فیسٹیول بیوٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو 17جنوری کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا اوراس کے لئے ایک ماہ سے تیاریاں جاری تھیں ۔

(جاری ہے)

شو کی فائنل ریہرسل بھی ہوچکی تھی تاہم اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے 17جنوری کو مال روڈ پر احتجاجی جلسے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ۔

اس حوالے سے اسلم سیماب کا کہنا ہے کہ شو کیلئے ایک ماہ سے تیاریاں کی جارہی تھیں اور جس روز شو منعقد ہونا تھا عین اسی وقت اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مال رو ڈپر احتجاجی جلسے کی وجہ سے ہمیں اپنا شو ملتوی کرنا پڑا ۔آئندہ چند روز میں نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :