18ء میں 15کے قریب فلموں کی نمائش متوقع

بدھ 17 جنوری 2018 11:52

18ء میں 15کے قریب فلموں کی نمائش متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) سال 2018ء میں فلم ’’پرچی ‘‘کے بعد 15کے قریب فلموں کی نمائش متوقع ہے ۔ 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلموں میں سر فہرست فلمساز سہیل خان کی ’’شور شرابہ ‘‘، ہدایت کار سید نور کی ’’بھائی وانٹڈ‘‘ ، ہدایت کار سنگیتا کی ’’فلم تم ہی تو ہو ‘‘کے ساتھ دیگر فلموں میں ’’جوانی پھر نہیں آنی II ‘‘، ’’پراجیکٹ غازی ‘‘’’سکندر ‘‘، ’’پری‘‘، ’’سات دن محبت ان ‘‘،’’ کک ‘‘، ’’وجود ‘‘،’’ضرار ‘‘،’’لوڈ ویڈنگ ‘‘، ’’مولا جٹ II‘‘ ،’’ بشیرا گجر‘‘ ،’’ سہاگ دیا چوڑیاں ‘‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلموں میں اداکار ہمایوں سعید ،مائرہ خان ، میرا سیٹھی ، حناء دلپذیر ،جاوید شیخ ، شان ، معمر رانا ، عروہ حسین ، رابی پیر زادہ ، صنم سعید ، مہوش حیات ، حید رسلطان ، سکینہ سمو ، عدنان ملک ، ہرا حسین ، علی ظفر ، مایہ علی ، فہد مصطفی ، فواد خان ، سمیت دیگر اداکاروں نے کردار نبھائے ہیں۔فلمی حلقوں کے مطابق 2017کے مقابلے میں 2018ء میں زیادہ تعداد میں پاکستانی فلمیں سینما ء گھروں کی زینت بنیں گی جو فلم انڈسٹری کا بحران ختم کرنے میں معاون ثابت ہونگی ۔