ثقافتی طائفہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے 29جنوری کو دبئی روانہ ہوگا

بدھ 17 جنوری 2018 11:52

ثقافتی طائفہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے 29جنوری کو دبئی روانہ ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) ثقافتی طائفہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے 29جنوری کو دبئی روانہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار گوشی خان ثقافتی طائفہ لے کر دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ اسٹیج ڈرامہ ’’واہ رے واہ ‘‘پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ثقافتی طائفے میں اداکارہ زارااکبر ، صنم خان ، عینی شیخ ، کامران مجاہد ، توقیر زیدی ، ندیم ملک ، عامر چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے ۔ گوشی خان اور دیگر فنکار دبئی اورشارجہ میں ہونے والے تین ڈرامہ شوز میں پرفارم کریں گے ۔ ڈرامہ کی تحریر و ہدایات گوشی خان کی جبکہ اس کے پروڈیوسر مظاہر حسین عادل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :