سڑک پر کھڑی دو خواتین کو نقاب پوش افراد اغوا کر کے لے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 11:43

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018 ) سڑک پر کھڑی دو خواتین کو نقاب پوشا افراد اغوا کر کے لے گئے،تفصیلات کے مطابق کرااچی کے علاقے صدر کالا پل کے قریب سڑک پر دو لڑکیاں کھڑی تھیں کہ دو نقاب پوش افراد آئے اور لڑکیوں کو اپنے ساتھ زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

ایک خاتون عینی شاہد نے پولیس کو سارے واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا ۔خاتون کے مطابق اغوا کار پہلے اس کی جانب آئے لیکن مزاحمت کرنے پر وہ گاڑی کے قریب کھڑی دو لڑکیوں کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کے اہل خانہ نے تا حال پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔