Live Updates

میری اور آصف علی زرداری کی ٹائمنگ مختلف ہے، وہاں اتنی جگہ ہی نہیں کہ ہم ساتھ کھڑے ہوں۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 11:34

میری اور آصف علی زرداری کی ٹائمنگ مختلف ہے، وہاں اتنی جگہ ہی نہیں کہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : پاکستان عوامی تحریک نے آج لاہور کی شاہراہ مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس احتجاج میں ان کے ہمراہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

کنٹینر پر زرداری کے ساتھ کھڑے ہونے کے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ کنٹینر میں اتنی جگہ نہیں ہو گی کہ ہم دونوں ساتھ کھڑے ہو سکیں۔

اس کے علاوہ میری اور ان کی ٹائمنگ میں فرق ہے ، جب میں جا رہا ہوں تو میں مختلف وقت پر جاﺅں گا۔ تحریک انصاف کی پبلک بہت زیادہ نکلتی ہے اسی لیے میرا نہیں خیال کہ وہاں اتنی جگہ بن سکے گی۔ عمران خان نے کہا کہ کنٹینر پر آنے کے لیے میری سیکنڈ شفٹ ہے جبکہ آصف علی زرداری پہلی شفٹ میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات