حادثے کی شکار ہالی ووڈ اداکارہ جیسیکاتاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

بدھ 17 جنوری 2018 11:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) جیسیکا فالٹ ہولٹ5 روز پہلے اپنی فیملی کے ہمراہ جاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں تھیں، جس میں انکے والدین بہن اور ڈرائیور سمیت پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

اس المناک حادثے کے بعد سے مداح انکے صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں،20 سالہ ایکڑس نے اپنے فنی کئیریر کے آغاز میں کئی ڈرامے کیے، تاہم انہیں شہرت گرین ریور پارٹ ون میں اداکاری کے بعد ملی۔