قصور واقعہ کے پیش نظر سجل علی نے اپنی سالگرہ تقریب منسوخ کردی

بدھ 17 جنوری 2018 11:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء)قصور میں پیش آنے والے المناک واقعے کی پیش نظر اداکارہ سجل علی نے آج اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ قصور میں زینب کیساتھ پیش آنیوالے المناک واقعے نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ،اس بار میں اپنی سالگرہ نہیں منائوں گی البتہ سالگرہ کی شام کو زینب کی یاد میں شمعیں روشن کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے ۔