نوازالدین ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

ان کی ہالی ووڈ ویب سیریز فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

بدھ 17 جنوری 2018 11:31

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں جب کہ ان کی ہالی ووڈ ویب سیریز فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔ بالی ووڈ کی فلم کک، بدلا پور ،بجرنگی بھائی جان اور رئیس جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور اپنی حقیقی اداکاری سے اس میں ایسا ڈھل جاتے ہیں کہ وہی نہ صرف مداحوں کو پسندیدہ کردار بن جاتا ہے بلکہ اداکار کی پہچان بھی بن جاتی ہے جب کہ اب انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ہالی ووڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی اور یہ بہت حیرت انگیز ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور میک مافیا سیریز میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والے جیمس واٹکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’گینگ آف واسے پور‘ میں نواز الدین صدیقی کی حیرت انگیز اداکاری دیکھ کر میری خواہش تھی کہ میں نواز کے ساتھ کام کروں کیوں کہ وہ ایک زبردست اداکار ہے جو نہ صرف ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں بلکہ اسکرین پر اپنی موجودگی کا بھی احساس دلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ میک مافیا سیریز کی کہانی مشا گلینی کی کتاب سے اخز کردہ ہے جو اسی نام سے لکھی گئی ہے جب کہ اس سیریز کو بی بی سی اور کیوبا پکچر کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :