لکس اسٹائل ایوارڈز میں’ ’باغی‘‘ کے نام مزید نامزدگیاں

لکس اسٹائل ایوارڈز اگلے ماہ منعقد ہوں گے، جس کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا

بدھ 17 جنوری 2018 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء)پاکستان کے نامور ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز ہر سال اپنی نامزدگیوں سے سب کو حیران کردیتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔حال ہی میں اس ایوارڈ شو کی تمام نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، تاہم ان میں موجود ٹیلی ویژن کی نامزدگیوں کو ایک مرتبہ پھر ریلیز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ تقریب کی مینجر فرشتے اسلم کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’بہترین ٹی وی پلے اور بہترین او ایس ٹی کی نامزگیوں میں چند غلطیاں سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد ان کو دوبارہ ٹھیک کر کے ریلیز کیا گیا ہے۔

اور ان نامزدگیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ڈرامہ ’سمی‘ کی دونوں نامزدگیاں ’باغی‘ ڈرامے کے نام کردی گئی ہیں۔بہترین ٹی وی پلے میں سمی کا نام ہٹا کر باغی کا نام شامل کردیا گیا، جبکہ بہترین اورجنل ساؤنڈ ٹریک کے لیے بھی علی عظمت کا نام ہٹا کر یہ نامزگی شجا حیدر کو دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز اگلے ماہ منعقد ہوں گے، جس کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔