لاہور مال روڈ احتجاج ، پولیس نے ڈی جے ولی سنز کو خبردار کر دیا

ملی نغمات کے علاوہ کچھ چلایا تو مقدمہ درج ہو گا۔پنجاب پولیس کی دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 11:26

لاہور مال روڈ احتجاج ، پولیس نے ڈی جے ولی سنز کو خبردار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء): لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر آج پاکستان عوامی تحریک احتجاج کے لیے اکٹھی ہو گی۔ اس احتجاج میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی ۔ احتجاج سے قبل ہی پنجاب پولیس نے ڈی جے ولی سنز کو وارننگ دینا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈی جے ولی سنز کو خبردار کیا کہ احتجاج میں سیاسی گانے نہیں چلنے چاہئیں۔ اگر احتجاج کے دوران ملی نغموں کے علاوہ کچھ بھی چلایا تو مقدمہ درج ہو گا۔ پولیس نے ڈی جے ولی سنز کو دھمکی دی کہ پانامہ ، زینب اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تذکرہ بھی نہیں ہونا چاہئیے خیال رہے کہ مال روڈ احتجاج کے لیے ڈی جے ولی سنز نے ایک نیا گانا بھی کمپوز کیا جو آج کے احتجاج میں چلایا جائے گا۔