اپوزیشن جماعتوں کی تحریک حکومت گرانے کے لئے موثر ہو سکتی ہے ،سول خفیہ ادارے

بدھ 17 جنوری 2018 11:16

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک حکومت گرانے کے لئے موثر ہو سکتی ہے ،سول خفیہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :سول خفیہ اداروں نے رپورٹ شائع کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لاہور سے شروع ہونے والی تحریک حکومت گرانے کے لئے موثر ہو سکتی ہے ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی جو حکومت کے لئے شدید نقصان کا باعث بنے گی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ایک روز کے جلسے کے دھرنے میں تبدیل کریں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 20جنوری سے پیر حمیدالدین سیالوی بھی داتا دربار سے اپنی تحریک کا آغاز کریں گے ۔سول خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پیر حمید الدین سیالوی کے کم سے کم مطالبات مان کر حکومت کو بچا سکتے ہیں ۔اور کم مطالبات مان کر سیاسی دباؤ بھی سو سکتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک قصاص میں شمولیت کے بعد ایک اور آزادی مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ 

متعلقہ عنوان :