اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے لیے پنڈال سج گیا،ساڑھے چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 11:09

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018) مال روڈ ہر احتجاج کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا،پنڈال سج گیا ،مال روڈ احتجاج میں کل ساڑھے چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔چئیرنگ کراس سے ریگل کراس تک کل چھ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ ریگل کراس کی طرف آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند کر دئیے گئے ہیں۔جب کہ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن احتجا ج کے خلاف تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج کے باعث مال روڈ کو بند کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے باقر نجفی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مال روٖڈ پر اس احتجاج کا فیصلہ کیا تھا۔احتجاج آج بارہ بجے شروع ہو گا۔طاہرالقادری گھر سے ایک بجے روانہ ہوں گے۔اس احتجاج کے دو سیشن ہوں گے۔پہلے سیشن سے پاکستان پیپلز پاڑتی کے چئیر مین آصف علی زرداری خطاب کریں گے جب کہ دوسرے سیشن سے عمران خان خطاب کریں گے۔ عمران خان او ر آصف علی زرداری ایک ہی کنٹینر پر موجود ہوں گے تا ہم دونوں کی تقریر کے اوقات کار مختلف ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :