شاہ محممود قریشی کے بیٹے اور بیوی کے اکاؤنٹ میں 20 کروڑ روپے کیش موجود ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 11:04

شاہ محممود قریشی کے بیٹے اور بیوی کے اکاؤنٹ میں 20 کروڑ روپے کیش موجود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ ملتان کے گیلانیوں رجوانیوں اور قریشیوں کو داد دیں ، وہاں یونیورسٹی نہیں تھی تو ہر کوئی کریڈٹ لیتا تھا کہ یونیورسٹی ہم نے بنوائی ہے بندہ ان سے پوچھے کہ کیا تم لوگوں نے اپنے چوں کی شادیاں کروانے کے لیے یہ یونیورسٹیاں بنوائی ہیں۔

عامر متین نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی شادی یونیورسٹے کے گراؤنڈ میں ہوئی جہاں پچیس ہزار کا مجمع تھا۔ اور اس شادی پر کہا جا رہا ہے کہ کروڑوں روپے اخراجات آئے۔ شادی میں آئے لوگوں نے کرکٹ گراﺅنڈ کو نہ صرف خراب کیا بلکہ وہاں موجود اسکرین توڑ دی گئی۔ شاہ محمود قریشی کی اپنی کئی مربعوں کی زمین ہے ، لیکن انہوں نے وہاں شادی کرنے کی بجائے سرکاری املاک کا ہی ستیاناس کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گیلانی اور گورنر رجوانہ کے بچوں کی شادیاں بھی یہاں ہوئی تھیں۔ عامر متین نے بتایا کہ میں شاہ محمود قریشی کے گوشوارے دیکھ رہا تھا ، ان کا کوئی بزنس نہیں ہے، ان کی اندرون یا بیرون ملک سٹاک میں سرمایہ کاری بھی نہیں ہے ، انہوں نے بتایا ہوا ہے کہہ ان کے سارے پیسے زرعی اراضی سے آتے ہیں۔ لیکن ان کے بیٹے اور اہلیہ کے بنک اکاؤنٹ میں بیس کروڑ روپے کیش موجود ہے ۔ اب یہ ٹیکس کتنا دیتے ہیں اس کی تو تفصیلات نہیں ہیں، لیکن کسی بڑے سے بڑے بزنس مین کے اکاؤنٹ میں بھی اتنی رقم کیش میں موجود نہیں ہو گی جتنی شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور اہلیہ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے۔ عامر متین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :