مردان ،3سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 11:00

مردان ،3سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا
مردان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء):خیبر پختوانخواہ کے شہر مردان میں 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کر نے کے بعد قتل کر کے انہیں کھیتوں میں پھینک دیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم بچی کے گلے پر زخموں کے نشان تھے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلع ناظم مردان حمایت اللہ کا دعوی ہے کہ انہوں نے خود پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے جس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے اس لئے رپورٹ چھپائی جا رہی ہے ۔تاہم ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان میاں سعید کا موقف ہے کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔بچوں سے زیادتی کے ان واقعات کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج ہے اور معصوم بچوں کو اس درندگی سے بچانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :