انجینئر نے جہاز کے چند نٹ کسنے پر جہاز کے مالک کو اڑھائی لاکھ روپے کا بل بھیج دیا

بدھ 17 جنوری 2018 10:40

انجینئر نے جہاز کے چند نٹ کسنے پر جہاز کے مالک کو اڑھائی لاکھ روپے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء):ہوائی جہاز میں خرابی پیدا ہونے کے باعث متعدد انجینئر نے جہاز کا معائنہ کیا لیکن کسی بھی انجینئر کو یہ سمجھ نہیں آ پایا کہ ہوائی جہاز میں کونسی خرابی ہے لیکن جہاز کے مالک کو کسی نے ماہر انجینئر کا نمبر دیا تو جب ماہر انجینئر کو بلوایا گیا تو اس نے جہاز کا اچھی طرح سے چیک کرنے کے بعد جہاز کے کچھ نٹ کس دیئے جس کے بعدپائلٹ کو جہاز کا انجن سٹارٹ کرنے کو کہا تو جہاز کا انجن بالکل صیح انداز میں کام کرنے لگاجب ماہر انجینئرنے جہاز کے مالک کو اڑھائی لاکھ بل دیا تو جہاز کے مالک کی آنکھیں کھلی رہنے کے ساتھ ساتھ ششدر بھی رہ گیا کہ کچھ نٹ کسنے کے اڑھائی لاکھ روپے ،اس نے فورا سے ماہر انجینئر کو خط لکھا کہ انہوں نے جہاز میں جو بھی کام کیا ہے اس کا علیحدہ علیحدہ سے بل بنا کر دے تو ماہر انجینئر نے خط کا جواب دے کر بھی مالک کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

ما ہر انجینئر نے جہاز کے مالک کے خط کے جواب میں لکھا کہ نٹ کسنے کا بل 50ہزار اور جو نٹ کسنے ہیں اس وسیع تجربے کے 2لاکھ روپے ۔جس پر جہاز کے مالک کو ماہر انجینئر کو اڑھائی لاکھ روپے دینا پڑے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔