چمن:ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب زور دار دھماکہ

بدھ 17 جنوری 2018 10:16

چمن:ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب زور دار دھماکہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء):چمن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پورے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ،تاہم ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاعات معصول نہیں ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھماکہ پریس کلب کے باہر کھڑی گاڑی کے قریب ہوا ہے ۔جائے وقوع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس روانہ کر دی گئی ہے۔مقامی پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے ۔