نوازشریف نظر یہ پاکستان سے بھی ہٹ چکے ہیں وہ مجیب الر حمن بننا چاہے گے ہم انکو روکیں گے‘آصف زرداری

اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور دھر نے کا مقصد پنجاب حکومت کا خاتمہ ہے ‘شر یف برداران کی خواہش ہے انکا تخت بچ جائے مگر جب ان پر دبائو پڑ یگا تو انکو استعفیٰ دینا ہی پڑ یگا ‘موجودہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آچکا ہے انکو ہر صورت گھر جانا ہی پڑ یگا‘پیپلزپارٹی نے کبھی بھی ملک توڑ نے کی بات نہیں کی میں نے اور بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان ‘جمہوریت آئین اور قانون کی بات کی ہے ‘اپوزیشن کے احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل کا ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ ہوں گے ‘عام انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مشکل ہے مگر عام انتخابات کے بعد اتحاد ممکن ہوسکتا ہے ‘ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ مشتر کہ پر یس کانفر نس

بدھ 17 جنوری 2018 01:01

نوازشریف نظر یہ پاکستان سے بھی ہٹ چکے ہیں وہ مجیب الر حمن بننا چاہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے بچائو کیلئے نظر یہ پاکستان سے بھی ہٹ چکے ہیں وہ مجیب الر حمن بننا چاہے گے ہم انکو روکیں گے ‘ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور دھر نے کا مقصد پنجاب حکومت کا خاتمہ ہے ‘شر یف برداران کی خواہش ہے انکا تخت بچ جائے مگر جب ان پر دبائو پڑ یگا تو انکو استعفیٰ دینا ہی پڑ یگا ‘موجودہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آچکا ہے انکو ہر صورت گھر جانا ہی پڑ یگا‘پیپلزپارٹی نے کبھی بھی ملک توڑ نے کی بات نہیں کی میں نے اور بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان ‘جمہوریت آئین اور قانون کی بات کی ہے ‘اپوزیشن کے احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل کا ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ ہوں گے ‘عام انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مشکل ہے مگر عام انتخابات کے بعد اتحاد ممکن ہوسکتا ہے ‘پاکستان کادشمن ہمارا دشمن ہے ‘بلوچستان کا وزیر اعلی بلو چستان سے ہوگا تو وہاں ترقی آئیگی ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز بلاول ہائوس لاہور میں عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے پیپلزپارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ کو ملک اور قوم کی نہیں صرف اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی فکر ہے مگر اب انکے جانے کا وقت آچکا ہے اورجب اپوزیشن کی تمام متحد ہو کر احتجاج کر یں گی تواس کے بعد (ن) لیگ کے پاس اقتدار کے ایوانوں سے جانے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ منہاج القران کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا مقصد بھی سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ دار پنجاب حکومت کا خاتمہ ہے اور عوام دیکھیں گی ہم عوامی طاقت سے حکمرانوں گھر بجھوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات سے پہلے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا کیونکہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور ہے اور اپنی سیاست ہے اور اس وقت بھی ہر سیاسی جماعت سیاست کر رہی ہے مگر عام انتخابات کے بعد اتحاد کے بارے میں کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عام انتخابات2018مکمل طور پر شفاف ہوں اور کسی بھی صورت آراو کے الیکشن نہیں ہونے دیں گے بلکہ عوام کے ووٹ کے مطابق ہی فیصلے ہوں گے ۔