احتجاج کامقصدانصاف نہیں غیریقینی صورتحال پیداکرناہے طاہر القادری غیرمتوازن شخص ہیں جن کاایجنڈاڈھکاچھپا نہیں ہے‘خواجہ سعد رفیق

بدھ 17 جنوری 2018 01:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتجاج کامقصدانصاف نہیں غیریقینی صورتحال پیداکرناہے طاہر القادری غیرمتوازن شخص ہیں جن کاایجنڈاڈھکاچھپا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سیلاہور میں مال روڈ پر اعلان کردہ احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قوم اپوزیشن کاکردار دیکھ رہی ہے، دشمن اپناکھیل کھیل رہاہے ا ورہم محاذ آرائی پرتلے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چندماہ پہلے بحران پیداکرنیکاکوئی جوازنہیں ان کامقصد ہے کہ حکومت مدت پوری نہ کرے۔سعد رفیق کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے ا کٹھے کیسے ہوگئی گھیراو،جلاواورخون خرابہ جمہوریت پسندکاایجنڈانہیں ہوسکتا۔