ایس ایس پی ملیر رائو انوار خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

بدھ 17 جنوری 2018 01:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی رائو انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ہوا تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی رائو انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر راو انوار خودکش حملے میں محفوظ رہے۔خیال رہے کہ 2015 میں بھی اسٹیل ٹاون کے قریب راو انوار کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :