سانحہ ماڈل ٹائون پر ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،آصف علی زرداری

منگل 16 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ احتجاج کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔ منگل کے روز لاہور میں بلاول ہائوس میں ڈاکٹر القادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف ملک توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔

نواز شریف کو آج مجیب الرحمن کیوں یاد آیا۔ نواز شریف نظریہ پاکستان سے بھی ہٹ چکے ہیں پہلے کہا تھا کہ نواز شریف گریٹر پنجاب کی بات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ احتجاج ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں گے۔ طاہر القادری کے بلاول ہائوس آنے پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کا اپنا اپنا ووٹ بینک ہے۔

الیکشن سے پہلے اتحاد ہونا مشکل ہے۔ مشن کے ذریعے موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔ حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں انہیں صرف اقتدار کی فکر ہے۔ ہم ان کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بار کوئی آر او الیکشن نہیں ہوگا۔ بلوچستان کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان سے ہی ہوگا تو بلوچستان کے لیے بہتر ہوگا۔ آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان میرے بعد آکر تقریر کرلیں احتجاج دو حصوں میں تقسیم کرلیں گے۔