بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) کا حکومت بنانا مذاق ہے، سب سے کم ووٹ لینے کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنا دیا گیا،احسن اقبال

منگل 16 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) کا حکومت بنانا مذاق ہے سب سے کم ووٹ لینے کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے بلوچستان کے اراکین نے بتایا کہ ان پر دبائو ڈالا گیا لیکن ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جمہوری عمل ٹوٹنے نہ پائے۔ لیکن بہت کم ووٹ لینے والے ممبر کا وزیراعلیٰ بن جانا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔