تحریک انصاف سکھر کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آگئی

شہری مسائل کے حل کیلئی(آج ) نیو پنڈ امان اللہ چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

منگل 16 جنوری 2018 23:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آگئی ، شہری مسائل کے حل کیلئی(آج ) نیو پنڈ امان اللہ چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا ، ہمارا مقصد شہریوں کے حقوق دلانا ہے شہری مسائل کے حل کیلئے سکھر کے باشعور لوگ احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں ، ضلعی صدر مبین جتوئی کا احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنان سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر نے شہری مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانے کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے نیو پنڈ کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے مورخہ 17جنوری ، کل (آج) امان اللہ چوک نیو پنڈ پر کارکنان ضلعی صدر مبین احمد جتوئی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دینگے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی صدر مبین احمد جتوئی ، سید طاہر شاہ نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں کارکنان اور شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن احتجاج ہے ہمارے احتجاج کا مقصد صرف اور صرف سکھر میں بسنے والوں کو انکے جائز حقوق دلانا ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور اسکی عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور انشاء اللہ یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی پاکستان پیپلز پارٹی کے سکھر سے منتخب ہونے والے نمائندگان نے شہر کو ترقی تو درکنار الٹا اس کو مزید تباہ و برباد کر دیا ہے سکھر کے شہریوں کو ترقیاتی کاموں کی جگہ دھول مٹی ، گندگی ، کچہرہ اور بد بودار پانی فراہم کیا جا رہا ہے سکھر کے علاقہ نیو پنڈ عرصہ کئی سالوں سے تباہ حالی شکار ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہے ، گٹر نالیاں ابل رہے ہیں ، مکینوں کو پینے کیلئے صاف پانی فراہم نہیں ہے اور ہمارے سکھر کے منتخب نمائندگان سب ٹھیک کا راگ الاپ رہے ہیں پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر مبین جتوئی نے سکھر کی باشعور عوام سے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔