روس میں منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں رہائشیوں کی آنکھوں کی پلکیں تک جم گئیں مگر چینی سیاح تالاب میں نہاتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 جنوری 2018 23:11

روس میں منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ  کی سردی میں رہائشیوں کی آنکھوں کی پلکیں ..

روس میں واقع ایک گاؤں اوئیمیاکون  میں پڑنے والی سردی کے بارے میں جان کر آپ کو اپنے علاقے میں پڑنے والی سردی بھول جائے گی۔علاقے میں ایک تھرما میٹر کے مطابق تو یہاں کا درجہ حرارت منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے جبکہ سرکاری موسمیاتی مرکز کے مطابق یہاں کا درجہ حرارت منفی 59 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا چکا ہےتاہم کچھ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کے تھرما میٹر میں درجہ حرارت کی ریڈنگ منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ تھی۔

(جاری ہے)

یہ کسی بھی رہائشی علاقے میں اب تک معلوم کم سے کم درجہ حرارت سے 1  ڈگری کم ہے جو اسی گاؤں میں 1933 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس گاؤں میں اتنی زبردست سردی کے باوجود بھی چینی سیاحوں کا ایک گروپ  گاؤں کے تالاب میں  نہانے سے باز نہیں آیا۔ اس تالاب کی خاص بات یہ ہے کہ جتنی مرضی سردی پڑ جائے اس کا پانی نہیں جمتا۔ مقامی صحافی نے اس ”پول آف کولڈ“ میں نہانے  والے سیاحوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔صحافی نے ٹوئٹ کیا کہ اتنی سردی میں مقامی افراد گھروں سے نہیں نکلتے اور چینی سیاح تالاب میں نہا رہے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر سربیا کے شہروں میں جہاں اس وقت درجہ حرار ت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ہے ، مچھلی منڈیوں میں پہلے کی طرح خریداروں کا رش ہے۔

روس میں منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ  کی سردی میں رہائشیوں کی آنکھوں کی پلکیں ..

متعلقہ عنوان :