جس قتل کا سراغ نہ ملے اس کے قاتل حکمران چوروں لٹیروں کے خلاف تحریک شروع،

اٹھا کر بحیرہ قلزم میں پھینک دیں گے،شیخ رشید احمد فوج کے گملے میں اگنے والی کو نپل آج فوج اور عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ جبکہ غدار شیخ مجیب کو اپنا ہیرو قرار دے دیا ہے،حکومت نے روکا تو چیر کر نکل جائوں گا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 16 جنوری 2018 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس قتل کا سراغ نہ ملے اس کے قاتل حکمران چوروں لٹیروں کے خلاف تحریک شروع کردی ، اٹھا کر بحیرہ قلزم میں پھینک دیں گے۔ فوج کے گملے میں اگنے والی کو نپل آج فوج اور عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ جبکہ غدار شیخ مجیب کو اپنا ہیرو قرار دے دیا ہے۔

حکومت نے روکا تو چیر کر نکل جائوں گا۔ منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے حکومت کے خلاف احتجاج تاریخی ہوگا۔ احتجاج کو دو سیشن میں تقسیم کردیا ہے ایک سیشن میں عمران خان طاہر القادری جبکہ دوسرے سیشن میں آصف علی زرداری اور القادری ایک ہی کنٹینر سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے یہ حکمران ہم پر مسلط ہیں قصور میں 6 بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ان کو شرم نہیں آئی۔ یہ بچوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتے۔ جس قتل کا سرغ نہ ملے اس قتل کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں اورقوم کے لٹیروں کو اٹھا کر بحیرہ قلزم میں پھینک دیں گے۔ ان میں ہمت ہے تو ہمیں روک کر دیکھیں۔ جلسے کیلئے ان مردوں سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی تو ان کو چیر کر نکل جائوں گا۔ ان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ملک کی خدمت ہوگی۔ ہم سب اپنی سیٹوں سے استعفے دینے کیلئے تیار ہیں قومی اسمبلی میں حکومت گرانے کیلئے تحریک عدم اعتماد کی ضرورت نہیں ہے یہ لوگ خود کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے گملے میںاگنے والی کو ہیں۔ آج فوج کو برا بھلا کہا نواز شریف کے ہر دور کے پیچھے ’’ٹین کور‘‘ نظر آتا ہے ۔

فوج کو بدنام کرنے والے اور شیخ مجیب الرحمن کو قوم کا ہیرو قرار دے رہے ہیں ایک غدار کو اپنا ہیرو سمجھنے والے نواز شریف بہت جھوٹ بول رہے ہیں اور قومی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ڈر ہے نواز کے جھوٹ میں پورا ملک لپیٹ میں نہ آجائے۔ ان کو حدیبیہ کیس میں نئے ثبوت آئے ہیں بچ نہیں سکتے سزا سے بچنے کیلئے حیلے بہانے کر رہے ہیں۔ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس آئے۔

شہباز شریف نواز شریف سے بڑا ڈاکو ہے شہباز نے اسحٰق ڈار کے ساتھ ملکر سی پیک سے بہت پیسہ ہڑپ کیا ہے۔ ملک میں مرنے والے کا پیکج 25 ہزار روپے کا ہے 19 ہزار روپے کی قبر تیار ہوتی ہے جبکہ 6 ہزار کفن پر لگ جاتے ہیں جبکہ حکومت نے 13 ہزار روپے تنخواہ مقرر کر رکھی ہے۔ شیخ رشید نے چوہدری نثار علی خان اور پرویز رشید کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت دیر کردی مہربان آتے آتے۔ پرویز رشید نے چوہدری نثار کو جو کہنا تھا وہ کہہ دیاسیانے کہتے ہیں جو تھپڑ لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ چوہدری نثار جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں ہمت ہے تو باہر نکلیں۔

متعلقہ عنوان :