سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا سید خاور شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 16 جنوری 2018 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب سید خاور شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے، منگل کے روز مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید خاور شاہ نے سپورٹس کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید خاور شاہ نے سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی حیثیت سے ادارے کو مضبوط بنایا اور سپورٹس کی ترقی کیلئے انتہائی اہم اقدامات کئے جس سے سپورٹس کے کلچر کو پروان چڑھانے میں مدد ملی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :