راولپنڈی ڈویژن میں مویشیوں کی ویکسنیشن کا عمل جاری ہے ، ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ

ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر سحرش صدیق نے مختلف یونین کونسلوں میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کی ادویات تقسیم کیں

منگل 16 جنوری 2018 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) ڈائریکٹوریٹ لائیو سٹاک وڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب راولپنڈی کے زیر اہتمام ڈویژن کی چاروں تحصیلوں ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور چکوال میں جانوروں کی ویکسینشن کا عمل جاری ہے اور موبائل ہیلتھ یونٹ کے تحت گاوںاور دیہات کی سطح پر جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں موبائیل ٹرینگ یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اپنے دورے کے دوران فارمرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ نسیم صادق کی ہدایات پر شروع کئے گئے اس خصوصی پروگرام کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کے وٹرنری ڈاکٹر، فیلڈ افسران اور ٹیکنیکل سٹاف ممبران طے شدہ شیڈول کے مطابق دیہی علاقوں کے دورے کرکے متعلقہ افراد کو مفید معلوما ت سے آگاہ کرتے ہیں اور انہیں حیوانات کی دیکھ بھال ، انہیں بیماریوں سے بچانے ، شیڈز کی صفائی اور اور حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں مفید معلوما ت فراہی کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

وٹرنری آفیسر ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر سحرش صدیق نے راولپنڈی کی مختلف یونین کونسلوںمیں میڈکل کیمپ قائم کرکے فارمرز کو مویشوںکو موسمی بیماریوںسے بچانے اور ان کی دیکھ بھال کی طریقوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ بیماریوںکے بچاو کی ادویات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :