کوہاٹ ریل کار کو جلد بحال کر دیا جائے گا، ڈی ایس ریلوے عبدالمالک

پاکستان ریلوے مستقبل میں عوام کے سفر کو سہل اور محفوظ بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہے، گفتگو

منگل 16 جنوری 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویثرن عبدالمالک نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی سہولت مد نظر رکھتے ہوئے کوہاٹ ریل کار کو بحال کرنیکا فیصلہ کیا ہے پاکستان ریلوے مستقبل میں عوام کے سفر کو سہل اور محفوظ بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ڈویثرنل کمرشل آفیسر رضا علی حبیب نے کوہاٹ ریل کارکی بحالی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کوہاٹ ٹریل کار کا افتتاح و فاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق25-01-2018کو کوہاٹ میں کریں گے، کوہاٹ ریل کار میں اکانومی کلاس کی بوگیاں لگائی جائیں گی جن کا کرایہ سیکنڈ کلاس کے برابر لیا جائے گا ،یہ خصوصی رعایت کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو دی جائے گی۔

کوہاٹ ریل کار کا افتتاح کے بعدر ان کے اوقات کار بنائے گئے ہیں جس کے مطابق26-01-2018سے راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان باقاعدہ ٹرین سروس بحال ہو جائے گی راولپنڈی سے روانگی 15.30سہ پہر اور کوہاٹ آمد 19.00بجے شام پہنچے گی جبکہ کوہاٹ سے روانگی 7.30صبح اور راولپنڈی آمد 11.00بجے دن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ریل میں سفر کریں عوام کو سفری سہولیات دینے کیلئے پاکستان ریلوے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :