نیپس پاکستان کے زیراہتمام 20جنوری کوعظیم الشان ایجوکیشنل ایکسپوہوگی ،مرکزی ترجمان حافظ جمیل عباسی

منگل 16 جنوری 2018 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزاینڈکالجز(نیپس)پاکستان کے زیراہتمام 20جنوری کو ہونے والی عظیم الشان ایجوکیشنل ایکسپو کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں ،ایکسپومیں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری،ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ،ملک ابرار،ضیاء اللہ شاہ اورملک بھرسے سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت پرائیویٹ سکولزمالکان اورسکولزکے طلباء وطالبات شرکت کریں گے ۔

مرکزی ترجمان (نیپس)جمیل عباسی کے مطابق پرائیویٹ سکولزکے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کیلئے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزاینڈکالجز(نیپس)کے زیراہتمام 20جنوری کوصبح 9بجے سے شام 4بجے تک آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہونے والے ایجوکیشن ایکسپوکی تیاریاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں ،ایکسپومیں ملک بھرسے سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت پرائیویٹ سکولزمالکان اورطلباء وطالبات بھرپورطریقے سے شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ایکسپو میں خصوصی طورپر نیپس کے سربراہوں کے علاوہ ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری،ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ،ملک ابرار،ضیاء اللہ شاہ سمیت و دیگرشرکت کریں گے ۔ ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کرنے والے سکولزکے طلباء وطالبات تلاوت ،نعت، ٹیبلو،مارشل آرٹس ،میجک شو،خطاطی ،آرٹس ،سائنس پروجیکٹ ،ری سائیکلنگ ماڈلزوغیرہ کے مقابلوں میں بھرپورحصہ لیں گے ،جس میں سکولزکے طلباء وطالبات کومختلف انعامات سے بھی نوازاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :