ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو قبائلی علاقوں کے طلبا ء کو ان کے سکولوں میں ڈومیسائل فراہم کرنے کا مراسلہ ارسال

منگل 16 جنوری 2018 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے دفتر میں قائم پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو قبائلی علاقوں میں قائم سکولوں کے جماعت دہم کے طلباء کو ان کے سکولوں میں ڈومیسائل کی سہولت فراہم کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق تمام پولیٹیکل ایجنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ایجنسی کے تمام سکولوں میں پڑھنے ولے جماعت دہم کے طلباء کو متعلقہ ایجنسی ایجوکیشن آفیسرز اور پرنسپلز کے ذریعے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے فارم مہیا کریں۔

تمام طلباء ان فارموں کو بھر کر ان کے ساتھ فارم ب،جماعت نہم کی ڈی ایم سی سرٹیفیکیٹ، والد کی شناختی کارڈ کی کاپی، اور سادہ کاغذ پر بیان حلفی سمیت ان فارموں کو اپنے پرنسپلز/ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کے ذریعے متعلقہ پولیٹیکل ایجنٹس کو بھجوائیں گے جو کہ ان ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کو فوری طور پر جاری کرکے متعلقہ طلباء کو ان کے سکولوں کو واپس بھجوائیں گے جبکہ اٹیسٹیشن کے حوالے سے متعلقہ ذمہ داروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ اس عمل کو شروع کرنے کے لئے یکم فروری 2018 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 30 اپریل کو اس تمام عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں طلباء کو سکولوں میں ڈومیسائل کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے جس کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ہدایات جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :