کوہ پیمائی ہمارے خون میں شامل ہے، ریاض پیر زادہ

ہمارے کئی کوہ پیما نہ صرف دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں بلکہ جواں سال خاتون ثمینہ بیگ بھی مائونٹ ایورسٹ کوسر کرچکی ہے،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ

منگل 16 جنوری 2018 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیر زادہ نے کہا ہے کہ کوہ پیمائی ہمارے خون میں شامل ہے۔ ہمارے کئی کوہ پیما نہ صرف دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں بلکہ جواں سال خاتون ثمینہ بیگ بھی مائونٹ ایورسٹ کوسر کرچکی ہے۔ وہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں الپائن کلب آف پاکستان کی طرف سے بنائی جانے والی سپیڈ سپورٹس کلائمبنگ وال کی افتتاحی تقریب اور اس کھیل کی قومی چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹس میں ایوارڈز اور میڈلز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

میڈلز حاصل کرنے والوں میں ظہیر احمد (ایچ ای سی) شاہد حسین (پنجاب) ساجد اسلم (اے جے کی) مرتضیٰ عباس(پنجاب) میر حسن فیض (اسلام آباد) ہنزلہ حسین ظفر(اسلام آباد) عبدالباری(پنجاب) ابوذر فیض (اسلام آباد)عبدالباری(پنجاب) عمر بلال ظفر (اسلام آباد) شامل قادر، تابش رشید، باصل اسلام شامل تھے تقریب میں وزارت بین الصوبائی کے وفاقی سیکرٹری، ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سپورٹس کلائمبنگ وال کی تعمیر سے نہ صرف ہمارے کھلاڑی مستقبل میں میڈلز حاصل کریں گے بلکہ ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کریں گے اس لیے ہم الپائن کلب کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔ قبل ازیں الپائن کلب کے صدر ابوظفر نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے دی جانے والی سہولیات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :