بٹل کے گائوں نکہ بیساں ہل کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا

منگل 16 جنوری 2018 21:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) بٹل کے گائوں نکہ بیساں ہل کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔ تھانہ بٹل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہناز بی بی دختر محمد صدیق نے تھانہ بٹل میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات 9 بجے کے قریب ان کی والدہ مویشی خانہ کی طرف گئی تو چند لمحوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی آواز سنائی دی۔

مہناز بی بی کے مطابق وہ مویشی خانہ کی طرف بھاگی تو دیکھا کہ کالے رنگ کے کپڑے پہنے ایک شخص بھاگ رہا تھا جبکہ والدہ خون میں لت پت پڑی تھی، والدہ کے پاس پہنچی تو وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ واقعہ کے فوراً بعد ایس ایچ او تھانہ بٹل بمعہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔