فیصل آباد، نامعلوم افراد کا گھر مین سوئے ہوئے محمد جاوید پر چھریوں سے حملہ حالت تشویشناک

منگل 16 جنوری 2018 21:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) گھر میں سوئے ہوئے شخص پر چھریوں سے حملے شہ رگ کٹنے سے حالت نازک آن لائن کے مطابق 38سالہ محمد جاوید ولد محمد حسین محلہ اویس نگر گلی نمبر4کا رہائشی ویلڈنگ کا کام کر نے والا چار بچوں کا باپ گزشتہ روز اپنے گھر میں سورہا تھا کہ رات گیارہ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے اس پر چھریوں سے حملہ کر دیا ، سفاک افراد نے اس کے جسم کے مختلف حصوں میں چھریاں مار یں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا اس کے اہلخانہ نے بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہ ہے ذرائع کے مطابق واقعہ مخالفین سے دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :