کامونکے، تیزرفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا

منگل 16 جنوری 2018 21:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) تیزرفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز سترہ سالہ اُسامہ نامی نوجوان موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ راستہ میں تیز رفتاری کے باعث اُسکی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھلس گئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں پینتیس سالہ محمد مقصود،بائیس سالہ محمد حسن،بیس سالہ حمزہ،چھ سالہ عثمان اور تینتیس سالہ صفدر شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :