کامونکے، نامعلوم افراد نے چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے نعش نہر اپرچناب کی پٹڑی میں دفن کردی

منگل 16 جنوری 2018 21:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) نامعلوم افراد نے چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے نعش نہر اپرچناب کی پٹڑی میں دفن کردی۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز محکمہ انہار کے ملازمین موضع کھرک کے نزدیک نہر اپرچناب کی صفائی کررہے تھے کہ اس دوران اچانک نہر کی پٹڑی سے چالیس شخص کی نعش نکل آئی ۔

(جاری ہے)

جس کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے وہاں پر دفنایا تھا۔محکمہ انہار کے ملازمین نے پولیس کو اطلاع کی تو صدر پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میںلیکرپوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نعش ایک ماہ پُرانی معلوم ہوتی ہے تاہم ابھی تک اُسکی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :