پاکستان مسلم لیگ ق تحریک قصاص میں بھر پور شرکت کرے گی، ناصر رمضان

کارکن17جنوری کو مسلم لیگ ہائوس سے چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں ریلی میں جوق در جوق شامل ہونگے مسلم لیگ ق شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور احتجاج کرے گی ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب

منگل 16 جنوری 2018 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق تحریک قصاص میں بھر پور شرکت کرے گی اور کارکن 17جنوری کو مسلم لیگ ہائوس سے قائد محترم چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں ریلی میں جوق در جوق شامل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھر پور احتجاج کرے گی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کی قربانیوںسے انقلا ب آئے گا جس میں ظالم خش و خاشاک کی طرح بہہ جائیںگے۔انہوںنے کہا دن دیہاڑے ماڈل ٹائون میں 14افراد کو جن میں خواتین بھی شامل تھیں شہید کردیا اور اس المناک واقعہ کے ملزمان تاحال عدالت سے کٹہرے سے دور ہیں ان کا احتساب کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا کیلئے تحریک قصاص میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔