خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی کا تیل اور گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا

منگل 16 جنوری 2018 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی نے تیل اور گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا،ایوان گو عمران گو،گو نواز گواور گو زرداری گو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے رکن مفتی سید جانان نے تیل اور گیس کی رائیلٹی نہ ملنے کیخلاف اسپیکرڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔ مفتی جانان کا کہنا تھا کہ ترانوے کروڑ روپیتیل اور گیس کی رائیلٹی بنتی ہے لیکن کچھ نہیں دیا جا رہا،اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین بھی اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے بازی کی ،ایوان گو عمران گو،گو نواز گواور گو زرداری گو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی نے اسمبلی کا اجلاس آج تک ملتوی کردیا ،تاہم اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی جاری رہی۔