جرائم کی روک تھام کے لئے تمام فون کالز اور پیغامات ریکارڈ محفوظ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تمام کالز ،پیغامات ،واٹس ایپ ،ٹویٹر ،فیس بک ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو بھی مانیٹر کیا جائے گا، ذرائع

منگل 16 جنوری 2018 19:24

جرائم کی روک تھام کے لئے تمام فون کالز اور پیغامات ریکارڈ محفوظ کرنے ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) بچوں کے اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے لئے تمام فون کالز اور پیغامات ریکارڈ محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ملک میں بچوں کے اغواء ،قتل اور زیادتی کے ہولناک اور دیگر سنگین واقعات کی روک تھام کے لئے تمام فون کالز اور پیغامات ریکارڈ کرنے اور محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا جس کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سپیشل یونٹ سیل قائم کیاجارہا ہے جوکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ہوگا ۔خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تمام کالز ،پیغامات ،واٹس ایپ ،ٹویٹر ،فیس بک ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو بھی مانیٹر کیا جائے گا جوکہ دہشت گردی کے واقعات کے علاوہ دیگر سنگین واقعات پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔سپیشل یونٹ کے دفاتر پشاور ،لاہور ،کراچی،اسلام آباد ،کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں قائم کیے جائیں گے ۔اس سے دہشت گردی کے روک تھام میں بھی حکومتی اداروں کو بھی سہولت ملے گی۔