بولیویا :موٹر بائیک ریس میں فرانس کے اینٹوئن کی کامیابی

ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے، موٹر کار مرحلے میں بھی فرانس کے ہی پیٹر ہانسل نے کامیابی اپنے نام کی

منگل 16 جنوری 2018 19:23

بولیویا :موٹر بائیک ریس میں فرانس کے اینٹوئن کی کامیابی
بولیویا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) بولیویا میں ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے میں موٹر بائیک ریس فرانس کے اینٹوئن نے جیت لی ہے۔ موٹر کار کیٹیگری میں ان کے ہم وطن پیٹر ہانسل کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ڈاکار ریلی کی آٹھویں سٹیج میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔مشکل ٹریک پر دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ موٹر بائیک ریس میں فرانس کے اینٹوئن میو کامیاب رہے۔ موٹر کار کٹیگری میں فرانس کے ہی پیٹر ہانسل نے زبردست پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے فتح سمیٹی۔ ۔

متعلقہ عنوان :